urdu lyrics of aye aye watan hamko teri qasam

urdu lyrics of aye aye watan hamko teri qasam

جلتے بھی گئے، کہتے بھی گئے، آزادی کے پروانے
جینا تو اسی کا جینا ہے، جو مرنا وطن پہ جانے

اے وطن، اے وطن، ہم کو تیری قسم،
تیری راہوں میں جاں تک لٹا جائیں گے،
پھول کیا چیز ہے تیرے قدموں پہ ہم،
بھینٹ اپنے سروں کی چڑھا جائیں گے۔
اے وطن، اے وطن، ہم کو تیری قسم،
تیری راہوں میں جاں تک لٹا جائیں گے،
اے وطن، اے وطن۔۔۔

کوئی پنجاب سے، کوئی مہاراشٹر سے،
کوئی یوپی سے ہے، کوئی بنگال سے،
کوئی پنجاب سے، کوئی مہاراشٹر سے،
کوئی یوپی سے ہے، کوئی بنگال سے،
تیری پوجا کی تھالی میں لائے ہیں ہم،
پھول ہر رنگ کے، آج ہر ڈال سے،
نام کچھ بھی صحیح، پر لگن ایک ہے،
جوت سے جوت دل کی جگا جائیں گے،
اے وطن، اے وطن، ہم کو تیری قسم،
تیری راہوں میں جاں تک لٹا جائیں گے،
اے وطن، اے وطن۔۔۔

تیری جانب اٹھی جو قہر کی نظر،
اُس نظر کو جھکا کے ہی دم لیں گے ہم،
تیری جانب اٹھی جو قہر کی نظر،
اُس نظر کو جھکا کے ہی دم لیں گے ہم،
تیری دھرتی پہ ہے جو، قدم غیر کا،
اُس قدم کا نشاں تک مٹا دیں گے ہم،
اُس قدم کا نشاں تک مٹا دیں گے ہم،
جو بھی دیوار آئے گی اب سامنے،
ٹھوکروں سے اُسے ہم گرا جائیں گے،
اے وطن، اے وطن، ہم کو تیری قسم،
تیری راہوں میں جاں تک لٹا جائیں گے،
اے وطن، اے وطن۔۔۔

سہ چکے ہیں ستم ہم بہت غیر کے،
اب کریں گے ہر ایک وار کا سامنا،
سہ چکے ہیں ستم ہم بہت غیر کے،
اب کریں گے ہر ایک وار کا سامنا،
جھک سکے گا نہ اب سر فروشوں کا سر،
چاہے ہو خونی تلوار کا سامنا،
چاہے ہو خونی تلوار کا سامنا،
سر پہ باندھے کفن، ہم تو ہنستے ہوئے،
موت کو بھی گلے سے لگا جائیں گے،
اے وطن، اے وطن۔۔۔

جب شہیدوں کی ارتھی اٹھے دھوم سے،
دیش والو تم آنسو بہانا نہیں،
پر مناؤ جب آزاد بھارت کا دن،
اُس گھڑی تم ہمیں بھول جانا نہیں،
لوٹ کر آ سکیں نہ جہاں میں تو کیا،
یاد بن کے دلوں میں تو آ جائیں گے،
اے وطن، اے وطن، ہم کو تیری قسم،
تیری راہوں میں جاں تک لٹا جائیں گے،
اے وطن، اے وطن۔۔۔
اے وطن، اے وطن، ہم کو تیری قسم،
تیری راہوں میں جاں تک لٹا جائیں گے،
پھول کیا چیز ہے تیرے قدموں پہ ہم،
بھینٹ اپنے سروں کی چڑھا جائیں گے۔
اے وطن، اے وطن، ہم کو تیری قسم،
تیری راہوں میں جاں تک لٹا جائیں گے۔
انقلاب زندہ باد۔۔۔
انقلاب زندہ باد۔۔۔
انقلاب زندہ باد۔۔۔
انقلاب زندہ باد۔۔۔
انقلاب زندہ باد۔۔۔
انقلاب زندہ باد۔۔۔

Leave a Comment