urdu lyrics of teri mitti men mil javan

urdu lyrics of teri mitti men mil javan

تیری مٹی میں مل جاواں- کیسری

تلواروں پہ سر وار دیے
انگاروں میں جسم جلایا ہے
تب جا کے کہیں ہم نے سر پہ
یہ کیسری رنگ سجایا ہے

اے میری زمیں، افسوس نہیں جو تیرے لیے
سو درد سہے
محفوظ رہے تیری آن سدا، چاہے جان
میری یہ رہے نہ رہے

اے میری زمیں، محبوب میری
میری نس نس میں تیرا عشق بہے
“پھیکا نہ پڑے کبھی رنگ تیرا،”
جسموں سے نکل کے خون کہے

تیری مٹی میں مل جاواں
گل بن کے میں کھل جاواں
اتنی سی ہے دل کی آرزو
تیری ندیاں میں بہ جاواں
تیرے کھیتوں میں لہراواں
اتنی سی ہے دل کی آرزو

سرسوں سے بھرے کھلیان میرے
جہاں جھوم کے بھنگڑا پا نہ سکا
آباد رہے وہ گاؤں میرا
جہاں لوٹ کے واپس جا نہ سکا

او وطنا وے، میرے وطنا وے
تیرا میرا پیار نرالا تھا
قربان ہوا تیری عصمت پہ
میں کتنا نصیبوں والا تھا

تیری مٹی میں مل جاواں
گل بن کے میں کھل جاواں
اتنی سی ہے دل کی آرزو
تیری ندیاں میں بہ جاواں
تیرے کھیتوں میں لہراواں
اتنی سی ہے دل کی آرزو

کیسری

او حور میری، تو ہنستی رہے
تیری آنکھ گھڑی بھر نم نہ ہو
میں مرتا تھا جس مکھڑے پہ
کبھی اس کا اجالا کم نہ ہو

او مائی میری، کیا فکر تجھے؟
کیوں آنکھ سے دریا بہتا ہے؟
تو کہتی تھی، تیرا چاند ہوں میں
اور چاند ہمیشہ رہتا ہے

تیری مٹی میں مل جاواں
گل بن کے میں کھل جاواں
اتنی سی ہے دل کی آرزو
تیری ندیاں میں بہ جاواں
تیرے کھیتوں میں لہراواں
اتنی سی ہے دل کی آرزو

کیسری

video -urdu lyrics of teri mitti men mil javan

Leave a Comment