urdu lyrics of apni azadi ko hum hargiz bhula sakte nahi

urdu lyrics of apni azadi ko hum hargiz bhula sakte nahi

اپنی آزادی کو ہم ہرگز مٹا سکتے نہیں

اپنی آزادی کو ہم ہرگز مٹا سکتے نہیں
سر کٹا سکتے ہیں لیکن سر جھکا سکتے نہیں

ہم نے صدیوں میں یہ آزادی کی نعمت پائی ہے
سیکڑوں قربانیاں دے کر یہ دولت پائی ہے
مسکرا کر کھائی ہیں سینوں پہ اپنے گولیاں
کتنے ویرانوں جو گزرے ہیں پر جنت پائی ہے
خاک میں ہم اپنی عزت کو ملا سکتے نہیں

کیا چلے گی ظلم کی اہلِ وفا کے سامنے
آ نہیں سکتا کوئی شعلہ ہوا کے سامنے
لاکھ فوجیں لے کے آئے امن کا دشمن کوئی
رُک نہیں سکتا ہماری ایکتا کے سامنے
ہم وہ پتھر ہیں جسے دشمن ہلا سکتا نہیں

وقت کی آواز کے ہم ساتھ چلتے جائیں گے
ہر قدم پر زندگی کا رخ بدلتے جائیں گے
گر وطن میں بھی ملے گا کوئی غدارِ وطن
اپنی طاقت سے ہم اس کا سر کچلتے جائیں گے
ایک دھوکہ کھا چکے ہیں اور کھا سکتے نہیں

ہم وطن کے نوجوان ہیں، ہم سے جو ٹکرائے گا
وہ ہماری ٹھوکروں سے خاک میں مل جائے گا
وقت کے طوفان میں بہہ جائیں گے ظلم و ستم
آسمان پر یہ ترنگا عمر بھر لہراتا رہے گا
جو سبق باپو نے سکھایا وہ بھلا سکتے نہیں

Leave a Comment