moral urdu stories aqlmand khargosh
عقلمند خرگوش

ایک جنگل میں ایک شیر رہتا تھا۔ وہ روز ایک جانور کو مار کر کھا جاتا۔ جنگل کے جانوروں نے فیصلہ کیا کہ روزانہ ایک جانور خود شیر کے پاس جائے گا تاکہ باقی جانور محفوظ رہ سکیں۔

ایک دن خرگوش کی باری آئی۔ خرگوش نے دیر سے جانے کی ترکیب سوچی۔ شیر ناراض ہوا اور پوچھا، “کیوں دیر ہوئی؟” خرگوش نے کہا، “راستے میں دوسرا شیر ملا، وہ کہتا تھا کہ یہ جنگل اس کا ہے۔” شیر غصے میں دوسرے شیر کو دیکھنے چلا گیا۔

خرگوش نے شیر کو ایک کنویں کے پاس لے جا کر اس کے عکس کو دکھایا۔ شیر نے سوچا کہ یہ دوسرا شیر ہے اور کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ اس طرح خرگوش نے اپنی عقل سے سب کو بچا لیا۔۔