کر چلے ہم فدا جاں و تن ساتھیو کے اردو بول
“کر چلے ہم فدا” ایک لازوال اور جذباتی نغمہ ہے جو وطن پرستی اور قربانی کے جذبات کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ نغمہ نہ صرف اپنے شاندار الفاظ بلکہ دل کو چھو لینے والے احساسات کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کے اردو بولوں میں وطن کے لیے جان نچھاور کرنے کا جذبہ اور شہیدوں کی قربانیوں کا احترام جھلکتا ہے۔
نغمے کے بول ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ آزادی کی قدر و قیمت کیا ہے اور ہمیں اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔ یہ نغمہ نوجوانوں کو حوصلہ اور ایک نئی امنگ دیتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی عزت اور حرمت کے لیے ہر وقت قربانی دینے کو تیار رہیں۔
urdu lyrics of kar chale ham fida
کر چلے ہم فدا جاں و تن ساتھیو کے اردو بول
کر چلے ہم فدا جاں و تن ساتھیو
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو
کر چلے ہم فدا جاں و تن ساتھیو
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو
کر چلے ہم فدا جاں و تن ساتھیو
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو
سانس تھمتی گئی، نبض جمتی گئی
پھر بھی بڑھتے قدم کو نہ رکنے دیا
کٹ گئے سر ہمارے تو کچھ غم نہیں
سر ہمالیہ کا ہم نے نہ جھکنے دیا
مرتے مرتے رہا بانک پن ساتھیو
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو
کر چلے ہم فدا جاں و تن ساتھیو
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو
زندہ رہنے کے موسم بہت ہیں مگر
جان دینے کی رت روز آتی نہیں
حسن اور عشق دونوں کو رسوا کرے
وہ جوانی جو خون میں نہاتی نہیں
آج دھرتی بنی ہے دلہن ساتھیو
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو
کر چلے ہم فدا جاں و تن ساتھیو
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو
راہ قربانیوں کی نہ ویران ہو
تم سجاتے ہی رہنا نئے قافلے
فتح کے جشن اس جشن کے بعد ہیں
زندگی موت سے مل رہی ہے گلے
باندھ لو اپنے سر سے کفن ساتھیو
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو
کر چلے ہم فدا جاں و تن ساتھیو
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو
کھینچ دو اپنے مو سے زمین پر لکیر
اس طرف آنے پائے راون کوئی
توڑ دو ہاتھ اگر ہاتھ اٹھنے لگے
چھو نہ پائے نہ سیتا کا دامن کوئی
رام بھی تم تمہی لکشمن ساتھیو
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو
کر چلے ہم فدا جاں و تن ساتھیو
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو